پاکستان نے آئی ایم ایف کو مالی تفصیلات بھیجنا شروع کردیں

اسٹیٹ بینک یومیہ،ہفتہ وار، ماہانہ، سہ ماہی بیلنس شیٹ ارسال کریگا، ذرائع وزارت خزانہ


آن لائن October 03, 2013
اسٹیٹ بینک یومیہ،ہفتہ وار، ماہانہ، سہ ماہی بیلنس شیٹ ارسال کریگا، ذرائع وزارت خزانہ. فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کو مالی معاملات کی باقاعدہ تفصیلات بھیجنا شروع کر دی ہیں۔

معاہدے کی شرائط کے تحت پاکستان آئی ایم ایف کو مالی معاملات کی باقاعدہ تفصیلات بھیجنے کاپابند ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک یومیہ، ہفتہ وار ماہانہ اور سہ ماہی بنیادوں پر ائی ایم ایف کو بیلنس شیٹ ارسال کریگا۔ روزانہ بھیجی جانیوالی رپورٹوں میں فارن ایکسچینج مارکیٹ اور انٹر بینک مارکیٹ شامل ہیں۔



ماہانہ بنیاد پر بھیجی جانے والی تفصیلات میں ٹیکس وصولی، پاور سیکٹر کو سبسڈی کے اعدادوشمار شامل ہیں۔ سہ ماہی بنیاد پر نجکاری، ٹیکس واجبات، گردشی قرضوں کی تفصیلات، بجٹ اعدادوشمار عالمی مالیاتی ادارے کو بھیجے جائینگے، ٹیکس دہندگان کی تعداد اور بڑے یونٹس کی وصولیوں کے ریکارڈ سمیت بجلی کی پیداوار اور طلب کے اعدادوشمار بھی دیے جائینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں