گل احمد آئیڈیاز پر موسم خزاں کے ملبوسات کی نئی کلیکشن متعارف

نئے ڈیزائن اور دیدہ زیب رنگوں سے مزین یہ ملبوسات خواتین کے ذوق اور موسم کیمطابق ہیں


Commerce Reporter October 03, 2013
لاہور سٹی ٹاور میں گل احمد ٹیکسٹائل کی ونٹر کلیشکن کی ملبوسات کی نمائش. فوٹو۔ فوٹو: ایکسپریس

گل احمد آئیڈیازپر موسم خزاں کے ملبوسات کی نئی کلیکشن متعارف کرادی گئی۔

نت نئے ڈیزائن اور دیدہ زیب رنگوں سے مزین یہ ملبوسات خواتین کے ذوق اور موسم کو سامنے رکھتے ہوئے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ان ملبوسات میں سلک،مخمل،پشمینہ کیساتھ کشیدہ کاری میں جدید رجحانات کو متعارف کرایا گیا ہے۔گل احمد کی یہی خصوصیات اسے منفرد پہچان عطا کرتی ہیں۔ گل احمد گروپ کے چیئرمین بشیر علی محمد نے موسم خزاں کے ملبوسات کی تعارفی تقریب کا افتتاح کیا۔



تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین اور مرد حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین گل احمد گروپ بشیر علی محمد نے کہا کہ گل احمد نے معیار اور خریدار کے اطمینان پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔



یہی وجہ ہے کہ گل احمد خواتین میں مقبول ترین برینڈ ہے۔انھوں نے کہا کہ گل احمد نے اپنے سفر کا آغاز 1953میں شروع کیا۔آج گل احمد عالمی سطح پر اپنی منفرد شناخت رکھتا ہے۔



آئیڈیاز اسٹور زکی مقبولیت ہماری مصنوعات کی پسندیدگی کاثبوت ہے۔ اب ملک بھر میں ان کی تعداد بڑھ کر 42تک پہنچ چکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ نت نئے ڈیزائن اور دیدہ زیب رنگوں سے مزین یہ ملبوسات خواتین کے ذوق اور موسم کو سامنے رکھتے ہوئے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔اس میں معیاری سلک، مخمل، پشمینہ کیساتھ کشیدہ کاری میں جدید رجحانات کو متعارف کرایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں