فرنس آئل کا عدم استعمال سردیوں میں گیس بحران کا خدشہ

 ریفائنریوں کے پیداوار محدود کرنے سے مقامی گیس کی پیداوار میں کمی بحران کو جنم دے گی


Zafar Bhutta September 25, 2019
 ریفائنریوں کے پیداوار محدود کرنے سے مقامی گیس کی پیداوار میں کمی بحران کو جنم دے گی فوٹو : فائل

KARACHI: آئندہ موسم سرما میں ایک بار پھر گیس کا بحران پیدا ہونے کے خدشات قوی ہوتے جارہے ہیں کیوں کہ بجلی گھروں میں فرنس آئل کا عدم استعمال جاری رکھنے کے منصوبے کی وجہ سے کچھ فیلڈز سے تیل و گیس کی رسد معطل ہوسکتی ہے۔

اگر بجلی گھروں میں استعمال کے لیے فرنس آئل حاصل نہ کیا گیا تو آئل ریفائنریز اپنی پیداوار محدود کرسکتی ہیں، واضح رہے کہ مقامی طور پر پیداشدہ گیس اور درآمدی ایل این جی کے مقابلے میں فرنس آئل مہنگا ہوتا ہے۔

پچھلی سردیوں میں بھی بجلی گھروں کی جانب سے فرنس آئل خریدنے سے انکار کے بعد آئل ریفائنریز نے پیداوار میں کمی کردی تھی اور اپنے پلانٹ بند کرنے دھمکی بھی دی تھی۔

ریفائنریز کی پیداوار میں کمی کے بعد تیل و گیس کے پیداکنندگان کو کچھ فیلڈز بند کرنی پڑی تھیں جس کے نتیجے میں مقامی طور پر پیداشدہ گیس کی پیداوار بھی محدود ہوگئی تھی اور بحرانی صورت حال نے جنم لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں