بھارت کے اقدامات نے خطے کا امن داؤ پر لگا رکھا ہے شاہ محمود قریشی

بھارت مقبوضہ کشمیر میں بزور طاقت مسلم آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے، وزیر خارجہ


News Agencies/خالد محمود September 26, 2019
بھارت مقبوضہ کشمیر میں بزور طاقت مسلم آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے، وزیر خارجہ (فوٹو: فائل)

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنے حالیہ اقدامات سے خطے کا امن داؤ پر لگا رکھا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کے نام خط اور فیکٹ شیٹ میں وزیرخارجہ نے کہا کشمیر سلامتی کونسل، عالمی فورمزکی قراردادوں کے مطابق متنازعہ علاقہ ہے، پانچ اگست کا اقدام یکطرفہ، غیر آئینی، عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں بزور طاقت مسلم آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ کشمیریوں کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق ملنا چاہئے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبد اللہ بن زید النہیان سے ملاقات میں شاہ محمود نے کہا مقبوضہ جموں و کشمیر کے اسی لاکھ مسلمان، عالمی برادری بالخصوص مسلم امہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں