فیکٹری میں ڈکیتی ملزمان لاکھوں کی نقدی3موٹر سائیکلیں لے گئے

6مسلح افرادکا ملازمین پر تشدد، گودام میں بند کر دیا، مالکان نے تھانے کا گھیراؤ کر لیا


Express News Desk October 04, 2013
6 مسلح افراد مقامی صنعتکار عبدالستار انصاری کی پاور لومز فیکٹری میں داخل ہوئے۔ فوٹو: فائل

ٹنڈو آدم میں پاور لومز میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار،3 موٹر سائیکلیں اور 6 لاکھ روپے نقد لوٹ کر فرار ہو گئے۔

جولاہا محلہ میں 6 مسلح افراد مقامی صنعتکار عبدالستار انصاری کی پاور لومز فیکٹری میں داخل ہوئے اور فیکٹری میں موجود تمام افراد کو یرغمال بنا کر تشدد کرنے کے بعد انہیں گودام میں بند کر دیا اور3 موٹر سائیکلیں اور6 لاکھ روپے نقد لوٹ کر فرار ہو گئے۔



واقعہ کے خلاف پاور لومز فیکٹری مالکان نے ٹنڈوآدم سٹی تھانہ کے سامنے احتجاج کیااور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ دوسری طرف واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما عبدالعزیز غوری اور دیگر جائے وقوع پر پہنچ گئے اور لوٹ مار کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں