نیشنل اسٹیڈیم میں ٹیموں کی پریکٹس سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات

مقابلہ شروع ہونے سے3گھنٹے پہلے روڈ عام ٹریفک کیلیے بندکردیے جائیں گے


Sports Reporter/Zubair Nazeer Khan September 27, 2019
ٹرافی کی تقریب رونمائی،سرفراز احمد اور لاہیرو تھریمانے نے فوٹو سیشن کرایا ۔ فوٹو : فائل

پاک سری لنکا پہلے ون ڈے کیلیے نیشنل اسٹیڈیم میں تیاریاں مکمل کرلی گئیں، دونوں ٹیموں کی پریکٹس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 10 برس بعد جمعے کو نیشنل اسٹیڈیم میں میدان سجے گا،3 مقابلوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ میچ کیلیے تیاریوں کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔ چیف کیوریٹر آغا زاہد کی زیرنگرانی گراؤنڈ اسٹاف سرسبزو شاداب میدان کی تیاری اور پچ کو حتمی شکل دینے میں مصروف رہا، وینیو اب انٹرنیشنل کرکٹ کے استقبال کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

دوپہر میں پریکٹس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے، مختصر تقریب میں ون ڈے سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی بھی ہوئی، پاکستانی کپتان سرفراز احمد اور سری لنکن ہم منصب لاہیرو تھریمانے نے فوٹو سیشن کرایا۔

ٹریفک پلان کے مطابق میچ سے 3 گھنٹے پہلے نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف کی سڑکوں کو عام ٹریفک کیلیے بند کردیا جائے گا، اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت کھانے پینے کی اشیا، بوتلیں سگریٹ لائٹرز وغیرہ ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہوگی، بارش سے بچنے کے لیے تماشائیوں کو کھیل شروع ہونے سے 3گھنٹے قبل اسٹیڈیم کا رخ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔