کورین یوتھ فٹبال اسلام آباد کی ٹیم سیول روانہ ہوگئی

پی ایس بی کے ڈی جی اختر علی گنجیرا بھی ہمراہ، کراچی کے پلیئرز منہ تکتے رہ گئے


پی ایس بی کے ڈی جی اختر علی گنجیرا بھی ہمراہ، کراچی کے پلیئرز منہ تکتے رہ گئے۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON: پی ایس بی کے تحت اسلام آبادکی ٹیم کورین یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے سیول روانہ ہوگئی، کراچی کی سائیڈ منہ تکتی رہ گئی۔

تفصیلات کے مطابق 12برس سے کم عمر کھلاڑیوں کے لیے7روزہ یوتھ انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوت پر پی ایس بی نے 2ٹیمیں تشکیل دیں،گروپ بی کے لیے کراچی اور گروپ سی کے لیے اسلام آباد سے ٹیموں کا انتخاب ہوا،کراچی کی ٹیم کے لیے محمد علی کو کوچ اور فرخ خان کو اسسٹنٹ کوچ نامزد کیا گیا، اسد اللہ اسلام آباد کے کوچ مقرر ہوئے، وفاقی وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ کے سیکریٹری فرید اللہ خان کی خصوصی دلچسپی کے بعد کراچی کی ٹیم کی تیاریوں اور کھلاڑیوں کے پاسپورٹس بنوانے کی غرض سے ایک لاکھ 25 ہزار روپے بھی فراہم کیے گئے۔



پی ایس بی کوچنگ سینٹر پر جاری کیمپ میں شریک کھلاڑیوں اور ان کے اہل خانہ نے ٹورنامنٹ کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلیں تھیں، روانگی سے محض ایک دن قبل پی ایس بی کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ کراچی کی ٹیم کو 42ممالک کے اس ٹورنامنٹ میں نہیں لے جایا جا سکتا،اس فیصلے سے نو عمر کھلاڑیوں میں سخت مایوسی پھیل گئی،گذشتہ روز سیول روانہ ہونے والی ٹیم کے ہمراہ پی ایس بی کے ڈی جی اختر علی گنجیرا بھی گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں