آفریدی نے مداحوں کو اپنا نیا گھر دکھا دیا

گھر کی دیواروں پرکرکٹ میں حاصل کی گئی ٹرافی اور میڈلز کو بھی سجایا گیا ہے


احتشام بشیر September 27, 2019
گھر کی دیواروں پرکرکٹ میں حاصل کی گئی ٹرافی اور میڈلز کو بھی سجایا گیا ہے، فوٹو: اسکرین گریب

بوم بوم آفریدی نے کراچی میں اپنے نئے گھر کا درشن کرا دیا۔

نئے گھر کی بیسمنٹ میں حجرے طرز کی جگہ بنائی گئی ہے۔ دنیاء کے نامور کرکٹرز کی شرٹس بھی سجائی گئی ہیں۔ گھر کی دیواروں پرکرکٹ میں حاصل کی گئی ٹرافی اور میڈلز کو بھی سجایا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ کے سپر اسٹار شاہد آفریدی کے گھر کے حوالے سے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے شاہد آفریدی اپنے نئے گھر کے حوالے سے تعارف کراتے ہوئے کہہ رہے ہیں مہمانوں اور کرکٹ سے وابستہ دوستوں کے لیے انہوں الگ سی جگہ بنائی ہے گھر کے تہہ خانے میں بنائی جگہ میں گاؤں کے ماحول کی بھی عکاسی کی گئی ہے۔

afridi-home

آفریدی نے بتایا کہ گاؤں کے ماحول میں زمین پر بیٹھ کر کھانا پسند کیا جاتا ہے اسی لیے انہوں نے مہمانوں کے لیے زمین پر کھانے کا انتظام کیا ہے۔ ویڈیو میں شاہد آفریدی نے بتایا کہ انہوں نے نامور کرٹرز سے حاصل کی گئی شرٹس کو بھی سجایا ہوا ہے دیواروں پر ان شرٹس کو فریم میں سجایا گیا ہے جس میں ویرات کوہلی، سنگاکارا، شین وارن، ڈی ویلیئرز، یونس خان کی شرٹس شامل ہیں 2017 کی جیتی گئی چیمپئینز ٹرافی کا بلا بھی شاہد آفریدی نے سنبھال کر رکھا ہے۔

بوم بوم آفریدی نے دوستوں کے ساتھ ٹیبل ٹینس اور اسنوکر کی ٹیبل بھی کھیلنے کے لیے رکھی ہے۔ کرکٹ کی زندگی میں تاریخی لمحات کو شاہد آفریدی نے تصویروں میں قید کرلیا ہے اور تاریخی لمحات کی بنائی تصاویر کہانی بھی شاہد آفریدی کے گھر میں نظر آتی ہے۔

shahid

انہوں نے کہا کہ ایک ایک تصویر سے ان کی یاد وابستہ ہے اور حوالے سے وہ بعد ایک ویڈیو جاری کریں گے شاہد آفریدی نے سابق کوچ باب وولمر کے ساتھ بھی ایک یادگار تصویر لگا رکھی ہے اور سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے پستول کا دیا گیا تحفہ بھی انہوں نے گھر کی زینت بناکررکھا ہے۔

شاہد آفریدی نے ویڈیو میں بتایا کہ اپنی زندگی کی پہلی اننگز کا بلا بھی اسی حالت میں آج بھی موجود ہے وہ بلا سچن ٹنڈولکر کا تھا جو وقار یونس نے انھیں دیا کہ اس سے اپنی اننگز کا آغاز کر اور وہ بلا اس اننگز کی یاد دلاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں