سی پیک سکی کناری ڈیم کی تعمیر میں اہم پیش رفت

دریائے کنہار کا رخ تبدیل کرکے ڈیم میں ڈال دیا گیا، وادی کاغان میں تقریب کا انعقاد


Zulfiqar Ali September 29, 2019
ڈیم دسمبر2022 تک مکمل ہوگا جس کے بعد 870میگا واٹ بجلی پیداوار شروع ہوگی۔ فوٹو: وکی پیڈیا

پاک چائنہ اقتصادی راہدری کے اہم منصوبے سکی کناری ڈیم کی تعمیر میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، دریائے کنہار کا رخ تبدیل کرکے سکی کناری ڈیم میں ڈال دیا گیا۔

وادی کاغان میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر خزانہ تیمورجھگڑا، وزیرسیاحت عاطف خان، وزیر بلدیا ت شہرام ترکئی، مقامی ایم پی اے سیداحمدحسین شاہ، چیف ایگزیگٹو ایس کے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے علاوہ کمشنر ہزارہ، ڈی سی مانسہرہ، ڈی پی او مانسہرہ، اے سی بالاکوٹ نے شرکت کی، تقریب کا مقصد دریائے کنہار کا رخ ڈیم کی طرف موڑنا تھا، دریا کا رخ موڑنے کے بعد پانی کی جگہ پر ڈیم کا بند تعمیر کیا جائے گا۔

ایم پی اے سید احمد حسین شاہ نے کہا کہ ڈیم کی تعمیر دسمبر2022تک مکمل ہوجائے گی جس کے بعد مذکورہ ڈیم سے870میگا واٹ بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی جس سے ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مددملے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں