ون ڈے کرکٹ میں میرا رول اٹیکنگ ہے شاداب خان

سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے لیےکنڈیشن اسپن بولنگ کیلئے سازگار دکھائی دیتی ہے، شاداب خان


Zubair Nazeer Khan September 29, 2019
سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے لیےکنڈیشن اسپن بولنگ کیلئے سازگار دکھائی دیتی ہے، شاداب خان، فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ ہر کھلاڑی کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ ہوم گراؤنڈ پر کھیلے، پیر کو نیشنل اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے لیےکنڈیشن اسپن بولنگ کیلئے سازگار دکھائی دیتی ہے، ڈے کرکٹ میں میرا رول اٹیکنگ ہے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔

نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم میں آل راؤنڈر کے طور پر کھیل رہا ہوں،دعا یہی ہے کہ بیٹنگ کا موقع ملا تو آوٹ نہ ہوں،کوشش یہی ہے کہ سری لنکا کیخلاف دونوں میچز جیتیں،بطور آل راونڈ کسی کو فالو نہیں کرتا ہوں،مجھے اسٹیو اسمتھ بہت پسند ہے، فرسٹ کلاس کھیل کر اچھی پرفارمنس دینے کا خواہشمند ہوں۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ حسن علی کی مستیاں سبھی مس کررہے ہیں،سری لنکا کے کئی کھلاڑیوں کیساتھ انڈر 19 ایونٹ کھیل چکا ہوں،لیگ اسپن پر کافی کام کررہا ہوں،مصباح الحق اور وقار یونس دونوں ہی میرے مزاج کو سمجھتے ہیں،سینئر اسپنرز کی کمی پوری کرنے کی کوشش کررہا ہوں،،تمام تر توجہ سری لنکن سیریز پر مرکوز ہے،مستقبل کے حوالے سے بعد میں سوچوں گا،کوشش ہوتی ہے کہ بطور بیٹسمین بھی اپنی کارکردگی دکھاؤں،ٹیسٹ سیریز کیلئے بولنگ بہتر کرنے کی کوشش کررہا ہوں، ابھی تک ہیڈ کوچ مصباح الحق ٹھنڈے مزاج کے ہیں۔

اسپنر نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں میرا رول اٹیکنگ ہے، بطور ٹیم اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، ہو م گراونڈ پر کھیلنے کے لیے بہت پر جوش ہوں،کراچی کی وکٹ اسپنرز کے لیے ساز گار رہی ہے،موجودہ کنڈینشنز سے فائدہ اٹھانے کی کوشش ہو گی،کامیابی کے لیے محنت کریں گے،فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل کر بولنگ میں بہتری لاوں گا، لاہور میں کیمپ میں اپنی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی،کرکٹ میں بہت تبدیلی آگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں