مہنگائی میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی کے احتجاجی مظاہرے

حکومت آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر عمل پیراہے، پٹرول کی قیمت کم کی جائے، مقررین


Nama Nigaran/Numainda Express October 05, 2013
وفاقی حکمران جماعت اور پی پی ایک ہی تھالی کے بینگن ہیں، جماعت اسلامی۔ فوٹو : ایکسپریس/فائل

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی نے صوبائی نائب امیر اسد اﷲ بھٹو، ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالوحید قریشی،ضلعی جنرل سیکریٹری حافظ طاہر مجید راجپوت ، سابق ضلعی امیر مشتاق احمد خان کی قیادت میں گاڑی کھاتہ اورنگزیب مسجد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

جس میں صوبائی، ضلعی رہنماؤں سمیت کارکنان بڑی تعداد میں شریک تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حکومت کو شدید تنیقد کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پٹرول اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کھلی ریاستی دہشت گردی ہے، وفاقی حکمران جماعت اور پی پی ایک ہی تھالی کے بینگن ہیں، وفاقی حکومت آئی ایم ایف کا ایجنڈا پورا کرنے میں مصروف ہے تو صوبائی حکومت نے لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہوا ہے اور انہیں عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔



حکمرانوں نے بیرون ممالک شاہانہ دوروں، وزراء اور مشیران کو نوازنے کیلیے مہنگائی کا جن عوام پر چھوڑ دیا ہیں، جس کی مذمت کرتے ہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ پٹرول سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔دوسری جانب نوابشاہ ،ٹنڈو آدم اور دیگر شہروں میں بھی جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف حکومت کو شدید تنقیدکا نشانہ بنایا اورکہا کہ حکمران عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھیننا چاہتے ہے، مسلم لیگ کی حکومت وعدہ خلافی کرتے ہوئے عوام و ملک دشمن پالیسیوں پر عمل کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں