سعودیہ سیاحوں کی تعداد سالانہ 10کروڑ تک لے جانے کا منصوبہ

اس وقت مملکت میں سیاحوں کی سالانہ تعداد 4 کروڑ 10 لاکھ ہے


APP September 30, 2019
اس وقت مملکت میں سیاحوں کی سالانہ تعداد 4کروڑ 10 لاکھ ہے۔

KATHMANDU: سعودیہ عرب میں سیاحوں کی تعداد سالانہ 10 کروڑ تک لے جانے کا منصوبہ بنالیا گیا۔

سعودی سیاحتی کمیٹی کی ویب سائٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، یورپی ممالک اور ایشیا میں برونائی، جاپان، ملائیشیا، سنگا پور، جنوبی کوریا، قازقستان ، چین، ہانگ کانگ اور تائیوان کے باشندے ویب سائٹ کے ذریعے الیکٹرانک ویزا یا مملکت آمد پر ایئرپورٹ پر ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ غیر ملکی سیاحوں کی تعداد سالانہ 10 کروڑ تک لے جانے کا ارادہ ہے۔ اس وقت مملکت میں سیاحوں کی سالانہ تعداد 4کروڑ 10 لاکھ ہے۔سیاحوں کی تعداد کا ہدف پورا ہونے پر2030 تک سیاحت کا ملکی پیداوار میں حصہ3فیصد سے بڑھ کر 10فیصد تک پہنچ جائے گا۔ سیاحت کے شعبے میں ملازمتوں کے مواقع6 لاکھ سے بڑھ کر 16لاکھ ہوجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں