سیاچن پر پاک بھارت افواج کی وجہ سے گلیشئرز پگھل رہے ہیں مشیر موسیاتی تبدیلی

بھارت کو تجویز دی تھی گلیشیئر سے فوج ہٹا دے مگر اس نے ماننے سے انکار کردیا،ہمیں بھی وہاں فوج رکھنی پڑ رہی ہے،امین اسلم


شبیر حسین October 01, 2019
گلوف ون میں جو کچھ کیا گیا وہ نظر نہیں آیا، جھیل سیف الملوک کے ارد گرد برف کا نام و نشان تک نہیں، ستارہ ایاز کی زیرصدارت اجلاس۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی امین اسلم کا کہنا ہے کہ سیاچن گلیشیرز پر پاکستان و انڈین آرمی کی موجودگی گلیشیرز کے پگھلاؤ کا سبب بن رہی ہے۔

امین اسلم کا کہنا ہے کہ سیاچن گلیشیرز پر پاکستان و انڈین آرمی کی موجودگی گلیشیرز کے پگھلاؤ کا سبب بن رہی ہے جب کہ ہندوستان کو تجویز دی تھی کہ گلیشیئرز سے فوج ہٹا دے لیکن ہندوستان نے ہماری تجویز کو ماننے سے انکار کیا۔ فوجیوں کی واپسی قومی سلامتی کا معاملہ ہے جس کیلیے ہمیں بھی فوج وہاں پر رکھنا پڑ رہا ہے۔

پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں گلیشیرز کے پگھلاؤ میں تیزی آنے کا معاملے پر سینیٹر ستارہ ایاز کی صدارت میں اجلاس میں امین اسلم کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کیلیے حفاظتی اقدامات بہت اہم ہیں، موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے ہاتھ میں نہیں، درخت لگانے سے فرق پڑ سکتا ہے۔

حکومت نے ماحول کو بہتر بنانے کیلیے متعدد منصوبے شروع کئے ہیں جس کے تحت کراچی میں زیرو کاربن ایمیشن والی بسیں چلیں گی، ایشین ڈویلپمنٹ بینک اس کیلئے پانچ سو ملین ڈالر فراہم کریگا۔

(گلاف) گلیشیرز لیک آوٹ برسٹ فلڈ کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان اور کے پی میں پانچ ہزار سے زائد گلیشرز ہیں، گلوفII کا مکمل فوکس گلگت بلتستان ہے، گلوف ٹو کل 37ملین ڈالر کا پراجیکٹ ہے۔

سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی کا کہنا تھا کہ شسپر گلیشرز کی برسٹ کے بعد وہاں ارلی وارننگ سسٹم نصب کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں