ارسا رپورٹ سندھ کی جانب سے پانی کا غلط ڈیٹا فراہم کرنے کا انکشاف

پنجاب سے داخل ہونیوالے پانی کی مقدار کم ظاہر کی گئی، تحقیقات میں رکاوٹ ڈالی، رپورٹ


رضوان آصف October 01, 2019
پنجاب کا وفاق سے ایکشن لینے کا مطالبہ، ہر صوبہ ارسا ایکٹ کے مطابق کام کرے، محسن لغاری۔ فوٹو: فائل

ارسا نے پنجاب سے سندھ میں داخل ہونے والے پانی کے اعداد و شمار کے حوالے سے پنجاب اور سندھ میں اختلافات کے متعلق تحقیقات مکمل کر لیں۔

وزارت پانی و بجلی کو بھیجی جانے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پنجاب سے سندھ میں داخل ہونے والے پانی کی مقدار کم ظاہر کرنے کیلیے محکمہ آبپاشی سندھ غلط اعدادوشمار فراہم کررہا ہے ،گدو بیراج پر 14.25 فیصد جبکہ سکھر بیراج کی نارا کینال پرپانی کی مقدار 29.7 فیصد کم ظاہر کی گئی جبکہ تونسہ اور گدو کے درمیان پانی کی مقدار کم دکھانے کیلئے ''واٹر لاسز'' کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے، پانی کی پیمائش کیلئے ارسا اورو اپڈا کے طے کردہ قواعد وضوابط کو دانستہ طور پر نظر انداز کیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ آبپاشی سندھ کے حکام نے ارسا اور واپڈا کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سے تعاون نہیں کیا اور رکاوٹیں کھڑی کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں