ماں بننے سے میرے كيريئر پر كوئی خاص فرق نہيں پڑا ايشوريہ رائے بچن

ماں کے رشتے ميں كچھ ايسے احساسات شامل ہوتے ہيں جس كو آپ كوئی بھی نام نہيں دے سكتے، ايشوريہ رائے بچن


آن لائن October 05, 2013
ماں کے رشتے ميں كچھ ايسے احساسات شامل ہوتے ہيں جس كو آپ كوئی بھی نام نہيں دے سكتے، ايشوريہ رائے بچن۔ فوٹو فائل

سابق مس ورلڈ ايشوريہ رائے بچن کا کہنا ہے کہ ماں بننے سے ان کے كيريئر پر كوئی خاص فرق نہيں پڑا۔

بالی ووڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور بچن خاندان کی بہو ايشوريہ رائے بچن نے کہا ہے کہ ماں بننا سب سے خوبصورت تحفہ ہے، ماں كا رشتہ محبت اور پيار سے بھرپور ہوتا ہے، اس رشتے ميں كچھ ايسے احساسات شامل ہوتے ہيں جس كو آپ كوئی بھی نام نہيں دے سكتے۔ انہوں نے کہا کہ ماں کا رشتہ اپنے اندر ایک روشنی لئے ہوتا ہے،۔

ایشوریارائے بچن کا کہنا تھا وہ جب بھی اپنی بيٹی كے ساتھ ہوتی ہیں تو دن گزرنے كا پتہ نہيں چلتا، اپنی بیٹی كے ساتھ مصروف رہ كر ميں خود كو اور زيادہ توانا محسوس كرتی ہوں، ان کا کہنا تھا کہ ماں بننا ميرے لئے يہ ایک بہت اچھا تجربہ ثابت ہوا ہے لیکن ماں بننے سے میرے كيريئر پر كوئی خاص فرق نہيں پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں