پرویز مشرف کی طبیعت بتدریج ’’بہتری‘‘ کی طرف گامزن

ڈاکٹروں کی حتمی رائے کی روشنی میں پرویز مشرف جلد اپنی سیاسی سرگرمیوں کے آغاز کا فیصلہ کریں گے، مہرین ملک


عامر خان October 04, 2019
ڈاکٹروں کی حتمی رائے کی روشنی میں پرویز مشرف جلد اپنی سیاسی سرگرمیوں کے آغاز کا فیصلہ کریں گے، مہرین ملک۔ فوٹو : اے ایف پی / فائل

آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کے سربراہ، سابق صدر و آرمی چیف جنرل (رٹائرڈ) پرویز مشرف کی طعبیت بتدریج'' بہتری'' کی طرف گامزن ہونے لگی ہے۔

اے پی ایم ایل کی مرکزی جنرل سیکریٹری مہرین ملک نے ایکسپریس سے گفتگو میں بتایا کہ پرویز مشرف نے ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق اپنی رہائش گاہ میں معمولی چہل قدمی کا آغاز کیا ہے اوراپنی جماعت کے رہنماؤں اور قریبی رفقا سے رابطے و ملاقاتیں بھی شروع کردی ہیں۔ ڈاکٹروں کی حتمی رائے کی روشنی میں پرویز مشرف جلد اپنی سیاسی سرگرمیوں کے آغاز کا فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ لندن میں 12دن تک پرویز مشرف کا علاج ہوا ہے اور اس کے بعد اب وہ دبئی میں اپنی رہائش گاہ میں موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں