ایگزم بینک اگلے سال آپریشن شروع کریگا تیاریاں مکمل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان ریگولیٹری اتھارٹی ہوگا، ایکٹ اور ریگولیٹری ماڈل بھی بنایا جارہاہے


محمد الیاس October 04, 2019
پاکستانی ایکسپورٹرز کو غیرروایتی مصنوعات، غیرروایتی ممالک میں فروخت کرسکیں گے

لاہور: وزارت خزانہ کی جانب سے ایگزم بینک کو قائم کرنے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

آئندہ سال 2020 میں ایگزم بینک اپنا آپریشن شروع کریگا، وزارت خزانہ اعلی سطحی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جوکہ ایگزم بینک کیلئے ایکٹ اور ریگولیٹری ماڈل بھی بنا رہی ہے، سیکورٹی ایکسچینج کمیشن کی بجائے سٹیٹ بینک آف پاکستان کو ریگولیٹری اتھارٹی بنایاگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک لاہور نے بینک کا صدر مرکزی بینک کا آفیسر جبکہ مستقل بینک کا صدر تعیناتی کرنے کیلیے 2مرتبہ اشتہار دیے لیکن ابھی تک کوئی موضوع امیدوار نہیں آیا، ایشیائی ترقیاتی بینک نے 5 لاکھ روپے بھی اسکا ایکٹ بنانے کیلئے فنڈز فراہم کیے ہیں، موجود حالات میں پاکستان میں ایک بھی سینٹرل اور کمرشل بینک اس طرح کا نہیں ہے جو وہ اپنی ایکسپورٹ کو سہولت دے سکے۔

بینک کو قائم کرنے کیلیے وزارت خزانہ، تجارت اور اسٹیٹ بینک مل کرکام کررہے ہیں، ایگزیم بینک کے قیام کی وجہ سے پاکستان کے ایکسپورٹرز کو سہولت مل جائیگی کہ وہ اپنی غیرروایتی مصنوعات ان غیرروایتی ممالک میں فروخت کرسکیں گے۔

ابتدائی طور پر بینک کی جانب سے ایس ایم ایز سیکڑ کو سہولیات برآمدات میں دی جائیں گی لیکن بعدازاں اسکا دائرہ کار مزید بڑھا دیا جائے گا اور تمام سیکڑز کو بھی شامل کیا جائیگا، انشورنس ہونے کی وجہ سے سرمایہ ڈوب نہیں سکے گا، ابتدائی طور پر سٹیٹ بینک لاہور کی بلڈنگ میں ایگزیم بینک کا ہیڈ آفس قائم کیا جا رہا ہے جبکہ صوبائی سطح پر اس کے سیالکوٹ، کراچی، فیصل آباد ،ملتان سمیت آٹھ شہروں میں دفاتر قائم کئے جائیں گے۔

وزارت خزانہ نے اداشدہ سرمایہ 10ارب روپے رکھا گیا ہے، ایگزیم بینک کے قیام کے بعد پاکستانی برآمدکنندگان کو چین ،انڈیا ،بنگلہ دیش اور ملایشیا کے برآمدکنندگان کے مقابلے میں سہولیات ملے گی، اس کے علاوہ مقامی برآمدکنندگان رسک فری ہوجائیں گے اوران کوبیرون ممالک کے خریدار کو ادائیگی نہیں کرنا پڑے گی۔

لاہورچیمبر آف کامرس کے سابق صدر میاں انجم نثار نے کہاکہ ایگزیم بینک قائم کرنے کا فائدہ ہے اس سلسلہ میں تمام ایکسپورٹرز کے سیکٹرز کو ایس ایم ایز کے شعبہ میں انفرادی شعبہ میں دیکھنا ہوگا تاکہ ایسی پالیسی بنائی جائے جس کی وجہ سے ملک کی برآمدات کوبڑھایا جائے حکومت کواس پراجیکٹ کوفوری طورپر لانا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ اس وقت مارکیٹ میں اپنی برآمدات بڑھانے میں مدد ملے۔

ترجمان سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ اس پر کام کیا جا رہا ہے جبکہ وزارت خزانہ کی جانب سے اس پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں