شام میں عالمی ماہرین کی ٹیم نے کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی شروع کر دی

ماہرین کو ایک ہزار ٹن کیمیائی ہتھیار تلف کرنے ہیں جو شام میں مختلف مقامات پر رکھے گئے ہیں۔


AFP/Reuters October 06, 2013
ماہرین کی ٹیم کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں شام کے میزائلز اور کیمیکل بموں کو تلف کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

شام میں عالمی ماہرین کی ٹیم نے کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی کے کام کا آغاز کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹیم میں آرگینائزیشن فار دا پراہیبیشں آف کیمیکل ویپنز کے ماہرین شامل ہیں اور انہیں اس کام میں اقوام متحدہ کے ماہرین کی بھی مدد حاصل ہے، ماہرین کی ٹیم کے ایک افسر نے بتایا کہ ماہرین نے آج سے ہتھیاروں کی تلفی کا آغاز کر دیا ہے اور پہلے مرحلے میں شام کے میزائلز اور کیمیکل بموں کو تلف کیا جائے گا۔

ماہرین کو ایک ہزار ٹن کیمیائی ہتھیار تلف کرنے ہیں جو شام میں مختلف مقامات پر موجود ہیں اور اندازہ ہے کہ ہتھیاروں کی تلفی کا کام آئندہ سال کے وسط تک مکمل کر لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ہتھیاروں کی تلفی کا کام امریکا اور روس کے درمیان طے ہوئے معاہدے کی روشنی میں انجام دیا جا رہا ہے، رواں سال 21 اگست کو شام میں نہتے عوام کو کیمیائی ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 1400 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ ہتھیاروں کا استعمال حکومت کی جانب سے کیا گیا جب کہ شامی صدر بشار الاسد اس الزام کو جھٹلاتے ہوئے کہتے ہیں کہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال باغیوں کی جانب سے کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں