عراق میں 2 خودکش دھماکوں میں 29 افراد ہلاک 30 سے زائد زخمی

اسکول کے باہر دھماکے میں 14 بچے اور اسکول کے ہیڈ ماسٹر ہلاک ہو گئے۔


Reuters October 06, 2013
اسکول کے باہر خود کش بمباردھماکا خیز مواد سے لدا ٹرک اسکول کے پلے گراؤنڈ میں لے گیا اور خود کو دھماکے سے اڑا دیا. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

KARACHI: عراق میں 2 خود کش بم دھماکوں میں 29 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔

پہلا دھماکا عراق کے شہر موصل سے 70 کلو میٹر دور شیعہ آبادی والے علاقے تل عفر کے ایک اسکول میں کیا گیا، مقامی حکام کے مطابق خود کش بمباردھماکا خیز مواد سے لدا ٹرک اسکول کے پلے گراؤنڈ میں لے گیا اور خود کو دھماکے سے اڑا دیا، دھماکے کے نتیجے میں 14 بچے اور اسکول کے ہیڈ ماسٹر ہلاک ہو گئے۔

دوسرے دھماکے میں بغداد میں واقع ایک مزار پر جانے والے زائرین کو نشانہ بنایا گیا جس میں 14 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے، مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ دونوں حملوں کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی لیکن اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ حملے القاعدہ کے سنی گروہ کی جانب سے کئے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عراق کے دارالحکومت بغداد میں 2 مختلف خودکش حملوں میں 60 افراد ہلاک ہو گئے تھے، عراق میں شیعہ سنی فسادات میں رواں سال 6 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں