احسان مانی سری لنکن ٹیسٹ ٹیم پاکستان آنے کے لیے پراُمید

امید ہے سری لنکن کرکٹ بورڈ مستقبل قریب میں اپنی ٹیسٹ ٹیم بھی پاکستان بھجوائے گا، احسان مانی


Mian Asghar Saleemi October 05, 2019
امید ہے سری لنکن کرکٹ بورڈ مستقبل قریب میں اپنی ٹیسٹ ٹیم بھی پاکستان بھجوائے گا، احسان مانی، فوٹو: پی سی بی

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ پاکستان اتنا ہی محفوظ ملک ہے جتنا کہ دنیا کے دوسرے ملک محفوظ ہیں، امید ہے سری لنکن کرکٹ بورڈ مستقبل قریب میں اپنی ٹیسٹ ٹیم بھی پاکستان بھجوائے گا، پی ایس ایل فائیو کے تمام میچز پاکستان میں ہی ہوں گے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سری لنکا سے سیریز کے لیے جب بات کی تو ان کو سکیورٹی کے حوالے سے کچھ خدشات تھے،وہ نہیں جانتے تھے کہ پاکستان میں حالات کیا ہیں،ہم نے فیصلہ کیا کہ ون ڈے اور ٹوئنٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد پھر بات کریں گے، اب سری لنکن بورڈ سے ایک بار پھر بات کر کے کہیں گے کہ وہ ٹیسٹ میچز کے لئے بھی اپنی ٹیم پاکستان بجھوائیں۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ دنیا کے دوسرے ملکوں کی طرح پاکستان بھی محفوظ ترین ملک ہے،سری لنکن سکیورٹی وفد نے بھی پاکستان کی سکیورٹی کی کھل کر تعریف کی تھی، اسی طرح کے مثبت خیالات دنیا کے دوسرے ممالک بھی ہیں۔

احسان مانی، نے کہا کہ برطانوی شاہی خاندان کے خاندان کے دورے سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا،اس بات کا ادراک ہے سیریز کی وجہ سے عوام کو پریشانی ہوتی ہے لیکن یہ مسائل عارضی ہیں، آگے جاکر حالات مزید بہتر ہوں گے۔

ایک سوال پر چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھاکہ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نے پاکستان کا دورہ ملتوی نہیں کیا بلکہ انہوں نے چار اکتوبر کو دبئی میں میٹنگ میں شرکت کرنا تھی جس کے بعد پانچ اکتوبر کو انہوں نے پاکستان آنا تھا، اب وہ بعد میں پاکستان۔کا دورہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں