جام شورویونیورسٹی میں 32 ہزار طلبا کا ڈیٹا آن لائن کردیاگیا

ای پورٹل پر طلبا کی حاضری، مارکس شیٹ اور نتائج ملاحظہ کیے جا سکتے ہیں


حفیظ تنیو October 06, 2019
آئی ٹی پروفیسر ڈاکٹر یاسین ملکانی نے پورا ڈیٹابیس بنایاہے فوٹو: فائل

ملک بھر میں پہلی بار یونیورسٹی آف سندھ جام شورو میں 32 ہزار طلبا کا ڈیٹا آن لائن کردیاگیا.

یونیورسٹی کے رجسٹرارڈاکٹر امیر ابڑو نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ ای پورٹل پر طلبا کی حاضری، مارکس شیٹ، نتائج ملاحظہ کیے جا سکتے ہیں۔ والدین بھی موبائل ایپ کے ذریعے اپنے بچے اور اساتذہ کی کارکردگی دیکھ سکیں گے۔ ویب سائٹ پر 2004 کے بعد کا ڈیٹا میسر ہے۔

آئی ٹی کے پروفیسر ڈاکٹر یاسین ملکانی نے پورا ڈیٹابیس بنایاہے۔ ڈاکٹرملکانی امریکا سے آئی ٹی میں پی ایچ ڈی ہیں۔ ڈاکٹر ملکانی نے بتایاکہ پورٹل کا استعمال انتہائی آسان ہے ، ہم اس کے حوالے سے کئی سیمینار کرچکے ہیں، دیگر کئی یونیورسٹیز نے بھی آن لائن پورٹل بنائے ہیں لیکن انھوں نے والدین یا طلبا کو مکمل رسائی نہیں دی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں