پیپر کون بنانے والوں کا قیمت میں اضافے کا مطالبہ

بڑی صنعتیں ایسی قیمت لگاتی ہیں جس میں نفع برائے نام رہ جاتا ہے, آل پاکستان پیپر کون مینوفیکچررز ایسوسی ایشن


عثمان حنیف October 06, 2019
ٹیکسٹائل ملیں قیمت بڑھائیں ورنہ اپنے یونٹس بند کرنے پر مجبور ہوں گے، مطالبہ فوٹو: فائل

مختلف صنعتیں اگرچہ حکومت سے اپنی مشکلات بیان کرکے ان کے حل کا مطالبہ کرتی رہتی ہیں مگر توجہ ہمیشہ بڑی صنعتوں کے حصے میں آتی ہے، تاہم ان کی طرح چھوٹی صنعتیں بھی مسائل کا شکار ہوتی ہیں۔

حال ہی میں پیپرکون کے تیارکنندگان نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکسٹائل ملیں قیمت بڑھائیں، بصورت دیگر وہ اپنے یونٹس بند کرنے پر مجبور ہوں گے جس سے نہ صرف ٹیکسٹائل انڈسٹری مشکل میں پڑجائے گی بلکہ بہت سے کاریگر بے روزگار ہو جائیں گے۔ پیپر کون بڑے پیمانے پر دھاگہ ساز صنعت (اسپننگ انڈسٹری) میں استعمال ہوتی ہیں۔ دھاگہ کاغذ سے بنی ان کونز (cones ) پر لپیٹا جاتا ہے۔ بعدازاں ان کونز کو مقامی صنعتوں میں استعمال کیا جاتا ہے اور برآمد بھی کیا جاتا ہے۔

آل پاکستان پیپر کون مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فدا حسین کہتے ہیں کہ یہ کاٹیج انڈسٹری ہے جو غیر ہنرمند اور کم پڑھے لکھے لوگوں کو روزگار فراہم کرتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بڑی صنعتیں ہمیشہ فائدہ اٹھاتی ہیں اور ایسی قیمت لگاتی ہیں جس میں نفع برائے نام رہ جاتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں