8 اکتوبر 2005 کے زلزلے کو کل 14 سال پورے ہو جائیں گے

سانحہ کے شہدا کی برسی منائی جائے گی اور قدرتی سانحات سے نمٹنے کیلیے موثر اقدامات کے عزم کا اظہار کیا جائیگا۔


محمد ہارون October 07, 2019
سانحہ کے شہدا کی برسی منائی جائے گی اور قدرتی سانحات سے نمٹنے کیلیے موثر اقدامات کے عزم کا اظہار کیا جائیگا۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON: 8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ کو کل (منگل کو) 14 سال پورے ہو جائیں گے۔

8اکتوبر 2005کی صبح ساڑھے 8بجے شدید زلزلے سے آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے علاقوں کو بڑا نقصان پہنچا تھا، زلزلے کی شدت 8.1 ریکارڈ کی گئی تھی، اس زلزلے سے 86 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور69 ہزار زخمی ہوگئے تھے۔ لاکھوں مکانات مکمل اور جزوی طور پر تباہ ہوئے، اسکول، سرکاری و نجی عمارتیں، پل، سڑکیں تباہ ہوئیں۔

اس سلسلے میں سانحہ کے شہدا کی برسی منائی جائے گی اور قدرتی سانحات سے نمٹنے کیلیے موثر اقدامات کے عزم کا اظہار کیا جائیگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں