صوبائی محکمہ ثقافت کا کراچی میں سندھ میوزیم قائم کرنے کا فیصلہ

میوزیم کے لیے کراچی میں مناسب جگہ فراہم کی جائے، سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال


عبدالرزاق ابڑو October 08, 2019
سمری میں ضلع جنوبی میں بعض مقامات کی نشاندہی کی گئی، منظور کناسرو کی گفتگو (فوٹو: فائل)

وفاقی حکومت کی جانب سے نیشنل میوزیم کو اپنے کنٹرول میں لینے کے بعد محکمہ ثقافت سندھ نے کراچی میں سندھ میوزیم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ ثقافت سندھ کے حکام کا کہنا ہے کہ محکمے کی جانب سے نیشنل میوزیم کی صوبے کو واپسی کے لیے اقدامات بھی جاری رکھے گئے ہیں کیونکہ دیگر شعبوں کی طرح نیشنل میوزیم بھی 18 ویں ترمیم کے تحت صوبے کو منتقل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس رٹائرڈ ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے حکم کے تحت جناح اسپتال اور دل کے امراض کے اسپتال این آئی سی وی ڈی کے ساتھ نیشنل میوزیم بھی وفاقی حکومت کے زیر انتظام دے دیا گیا تھا تاہم بعد ازاں وفاقی حکومت نے از خود دونوں اسپتال صوبے کو واپس کردیے تھے۔

محکمہ ثقافت سندھ کے ڈائریکٹر جنرل منظور کناسرو کے مطابق محکمہ ثقافت نے نیشنل میوزیم کی واپسی کے لیے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کی ہوئی ہے، ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ اس کے ساتھ ساتھ محکمے کی جانب سے کراچی میں سندھ میوزیم کے قیام کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ کو ایک سمری بھیج دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں