ایف بی آر نے خیبر پختونخوا میں 29 بے نامی جائیدادوں کا سراغ لگا لیا

پشاور میں 27 اور ٹانک میں 2 بے نامی جائیدادوں کا سراغ ملا ہے، ذرائع ایف بی آر


عمر فاروق October 08, 2019
بے نامی جائیدادوں کی مالیت کروڑوں روپے ہے فوٹو: فائل

MIAMI: ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس آفس نے خیبر پختونخوا کے 2 اضلاع میں 29 بے نامی جائیدادوں کا سراغ لگایا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں سے بے نامی جائیدادوں کی تفصیلات مانگی تھیں، جس کے تحت ریجنل ٹیکس آفس نے خیبر پختونخوا کے دو اضلاع پشاور اور ٹانک میں 29 بے نامی جائیدادوں کا سراغ لگایا ہے۔ ان بے نامی جائیدادوں کی مالیت کروڑوں روپے ہے اور ان کی نشاندہی کاغذات کی جانچ پڑتال اور معلومات کی بنیاد پر ہوئی ہے۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور میں 27 جب کہ ٹانک میں 2 بے نامی جائیدادوں کا سراغ لگایا گیا ہے، بے نامی ٹرانزکشن ایکٹ 2017 کے تحت معاملہ ایڈجوڈیکٹنگ اتھارٹی اسلام آباد کو بھیج دیا گیا،چیف کمشنر ان لینڈ ریوینیو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مصدقہ اطلاع دیں، اطلاع دینے والے کی شناخت کو صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور وہ انعام کا بھی حقدار ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں