ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کرکٹ ٹیم کا بھرم ٹوٹ گیا

ورلڈکپ سے قبل کارکردگی میں زوال نے خطرے کی گھنٹی بجا دی


Sports Reporter October 09, 2019
ورلڈکپ سے قبل کارکردگی میں زوال نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

2016سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناقابل شکست پاکستان ٹیم کا بھرم ٹوٹ گیا سری لنکا نے پہلی بار اس فارمیٹ میں برتری ثابت کردی،آئندہ سال آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈکپ سے قبل گرین شرٹس کی کارکردگی میں زوال نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016کے بعد پاکستان کی مختصر فارمیٹ میں کارکردگی میں نکھار آتا گیا،عالمی نمبر پوزیشن پر قبضہ جمانے میں بھی کامیابی بھی حاصل ہوئی،پاکستان نے انگلینڈ میں واحد میچ جیت کر سیریز فتوحات کا سلسلہ شروع کیا، اگلے معرکے میں ویسٹ انڈیز کو یواے ای میں کلین سوئپ کیا، پھر کیریبیئنز کو گھر میں3-1 سے شکست دی، سری لنکا کو یواے ای میں 3-0 سے زیر کیا۔

بعد ازاں دورہ نیوزی لینڈ میں بھی سیریز 2-1سے جیتی، اسکاٹ لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر 2-0 سے زیرکیا،یواے ای میں آسٹریلیا کیخلاف گرین شرٹس 3-0سے سرخرو ہوئے،پھر نیوزی لینڈ کو بھی اسی مارجن سے زیر کیا،جنوبی افریقہ میں سیریزناقص2-1سے اپنے نام کی،اس دوران پاکستان نے 33میں سے 29میچز جیتے، ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ میں واحد میچ بھی اپنے نام کیا، مگر اب سری لنکا نے سیریز میں ناقابل شکست رہنے کا بھرم توڑدیا۔

آئی لینڈرز نے اپنی تاریخ میں پہلی بار گرین شرٹس کیخلاف سیریز جیتی ہے،پاکستان نے 2009میں سری لنکا کو 1-0سے ہرایا تھا،2011میں بھی اسی مارجن سے کامیابی حاصل کی،2012میں سیریز1-1سے برابر ہوئی،2013میں بھی دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیتا، 2015میں پاکستان نے دونوں میچز اپنے نام کیے،گذشتہ سیریز ابوظبی میں تھی، گرین شرٹس نے 2-0سے برتری ثابت کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں