بدترین شکست کے بعد سلیکٹرز دو روز بعد سر جوڑ کر بیٹھیں گے

سلیکشن کمیٹی کسی کو کھیلنے سے روک نہیں سکتی، ٹیم میں وہی کھیلے گا جو پرفارم کرے گا، کبیر خان


احتشام بشیر October 10, 2019
ٹیم میں وہی کھیلے گا جو پرفارم کرے گا، کبیر خان

سری لنکن کرکٹ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے سلیکٹرز دو روز بعد سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سری لنکن کرکٹ ٹیم سے شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن نے کمیٹی نے سر جوڑ کر بیٹھنے لگی ہے، چیف سیلکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کمیٹی کا اجلاس فیصل آباد میں طلب کرلیا ہے جو آئندہ دو سے تین روز میں فیصل آباد میں ہورہا ہے۔

سلیکشن کمیٹی کے رکن کبیر خان نے ایکسپریس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ قومی ٹیم کی منیجمنٹ تبدیل ہونے سے کھلاڑی خود کو ایڈجسٹ کررہے ہیں، ہوم سیریز ہونے سے بھی کھلاڑیوں پر کافی دباؤ تھا وہ طویل عرصے بعد ہوم گراؤنڈ پر تماشائیوں کے سامنے کھیل رہے تھے لیکن سلیکشن کمیٹی فیصل آباد میں پاکستان کپ کے موقع پر بیٹھ رہی ہے، ہیڈکوچ اور چیرمین سلیکشن کمیٹی مصباح الحق بھی ہونگے تو وہ ساری صورتحال بتائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے ہم نے پرفارمنس دینے والے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا اگر کسی نے بہتر کھیل پیش نہیں کیا تو اگلی سیریز کے لیے اس کے بارے میں سوچا جائے گا پاکستان کپ ان کھلاڑیوں کے لیے آخری موقع ہے جنہوں نے کارکردگی نہیں دکھائی انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کسی کو کھیلنے سے روک نہیں سکتی ٹیم میں وہی کھیلے گا جو پرفارم کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں