کچرا پھینکنے پر گرفتاریوں کے بجائے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

جرمانہ عائد کرنے اور خلاف ورزی کی صورت میں گرفتاری کے لیے ڈپٹی کمشنر کی منظوری لازم قراردینے کا فیصلہ کیا ہے۔


وکیل راؤ October 12, 2019
جرمانہ عائد کرنے اور خلاف ورزی کی صورت میں گرفتاری کے لیے ڈپٹی کمشنر کی منظوری لازم قراردینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فوٹو: فائل

محکمہ بلدیات سندھ نے کچرہ پھینکنے پر دفعہ 144کے تحت کارروائی کے غلط استعمال اور شہریوں سے رقوم بٹورنے کی اطلاعات پر قواعد میں نرمی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

کچرا پھیکنے پر گرفتاریوں کے بجائے جرمانہ عائد کرنے اور خلاف ورزی کی صورت میں گرفتاری کے لیے ڈپٹی کمشنر کی منظوری لازم قراردینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی میں کچرہ اٹھانے کے سنگین مسائل کو حل کرنے کے لیے محلہ کمیٹیاں قائم کی جائیں گی، آئمہ مساجد کو صفائی کا سفیر بنانے کے لیے خصوصی بیج کا اجرا کیاجائیگا، میرا روڈ میری ذمہ داری مہم کے تحت دکانوں کے اطراف سڑک پر کچرہ صاف کرنا متعلقہ دکاندار کی ذمہ داری تصور کی جائیگی۔

کراچی میں صفائی کی ابتر صورتحال اور کچرے کے انبار ختم کرنے کیلیے حکمت عملی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے اور کچرہ اٹھانے کیلیے مستقل پالیسی بنانے پر کام کا آغاز کردیا ہے مجوزہ پالیسی کے تحت کراچی کے تمام چھ اضلاع میں محلہ کمیٹیاں قائم کی جائینگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں