8اکتوبرکے زلزلے کی تباہ کاریاں ناقابل فراموش ہیںالطاف حسین

زلزلے کے بعدمتحدہ نے بلاامتیازخدمات انجام دیں،آفات سے بچنے کے اقدامات ضروری ہیں،قائد ایم کیو ایم


Express Desk October 09, 2013
دعا ہے اللہ تعالیٰ تمام شہداکوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواروں کوصبرجمیل عطاکرے۔الطاف حسین۔فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے سانحہ8اکتوبر2005کے شہدا کوخراج عقیدت پیش کیاہے اورکہاہے کہ آزادکشمیراورصوبہ خیبرپختونخوا میں آنے والا قیامت خیز زلزلہ اپنے ایسے انمٹ نقوش چھوڑ گیاہے۔

جس پرآج بھی قومی اوربین الاقوامی سطح پر افسوس اور غم کااظہار کیاجاتاہے۔ سانحہ 8اکتوبر 2005کی آٹھویں برسی کے موقع پراپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ سانحہ8اکتوبرمیں ہزاروں انسانی جانیں ضائع ہوئیں اورخاندان کے خاندان تباہ ہوگئے جبکہ آج بھی متاثرین اپنی بحالی کے منتظر ہیں لہٰذا اس قسم کی قدرتی آفات اورسانحات سے نمٹنے ٹھوس منصوبہ بندی اورمتعلقہ اداروں کو فعال بنانے کی اشدضرورت ہے،قیامت خیز زلزلے کی تباہ کاریاں کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں۔



ایم کیوایم کے رضاکاروں اور کارکنوں نیسب سے پہلے زلزلہ متاثرین کی امدادوبحالی کیلیے بلاامتیازخدمات انجام دیں،سال 2013میں ایک بارپھر بلوچستان میں آواران سمیت دیگرعلاقوں میں زلزلے سے سیکڑوں مکانات زمین بوس ہوگئے اورہزاروں لوگ در بدر اور کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبورہیں۔ الطاف حسین نے سانحہ8اکتوبر کے شہداکے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کاظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداکوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواروں کوصبرجمیل عطاکرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں