سوئس مقدماتحکومت بروقت جواب نہ دینے پراپیل سے محروم

کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں اس کاذمے داراس وقت کی سیکریٹری قانون جسٹس (ر)یاسمین عباسی کوقراردیاتھا۔


Wajid Hameed October 09, 2013
کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں اس کاذمے داراس وقت کی سیکریٹری قانون جسٹس (ر)یاسمین عباسی کوقراردیاتھا۔ فوٹو فائل

سابق صدر آصف علی زرادی کیخلاف سب سے اہم سوئس مقدمات میں حکومت پاکستان15 سال بعدسوئس حکام کی جانب سے لکھے گئے خط کوبروقت متعلقہ حکام تک نہ پہنچائے جانے پر اپیل کے حقسے محروم ہوچکی ہے۔

اس ضمن میں وزیراعظم پاکستان نوازشریف کی21جون کوقائم کردہ 2 رکنی کمیٹی نے اپنی رپورٹ بھی دے دی ہے۔ یہ کمیٹی اس واقعے کی تحقیقات کیلیے قائم کی گئی تھی کہ سوئس حکام کی جانب سے لکھے گئے خط کوکس نے جان بوجھ کرغائب رکھاجس کے باعث اپیل کاحق بروقت استعمال نہیں کیا جا سکا۔ کمیٹی ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان اورسیکریٹری کیبنٹ ڈویژن سمیع سعید پرمشتمل تھی، کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں اس کاذمے داراس وقت کی سیکریٹری قانون جسٹس (ر)یاسمین عباسی کوقراردیاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں