طالبان گروپوں سے ہر چینل کے ذریعے بات کی جائیگی وزیراعظم

مولانافضل الرحمن نے طالبان سے مذاکرات کے آغاز میں غیرضروری تساہل پر اپنے تفکرات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا


فیاض ولانہ October 09, 2013
مولانافضل الرحمن نے طالبان سے مذاکرات کے آغاز میں غیرضروری تساہل پر اپنے تفکرات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے آل پارٹیز کانفرنس کے متفقہ فیصلے کے مطابق طالبان سے مذاکرات کا عمل تیز تر کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے وزیراعظم سے کہا ہے کہ حکومت مکمل اتفاق رائے سے کیے گئے اس فیصلے پر عملدرآمد میں سستی کا مظاہرہ نہ کرے۔

منگل کی شام مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم نوازشریف سے وزیراعظم ہاؤس میں تفصیلی ملاقات کی۔ جے یوآئی کے انتہائی ذمے دار ذرائع کے مطابق مولانافضل الرحمن نے اے پی سی کے فیصلوں کے تناظر میں طالبان سے مذاکرات کے آغاز میں غیرضروری تساہل پر اپنے تفکرات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ ملک وقوم پہلے ہی بہت زیادہ جانی ومالی نقصان اٹھاچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں