خام مال کی درآمدات میں کمی صنعتی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ

آٹو سیکٹر کی گرتی پیداوار خام مال کی درآمدات میں کمی کا ایک اہم سبب ہے، مشیرتجارت


Express Tribune Report October 16, 2019
جولائی تا ستمبر درآمدات 11.24 ارب ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال میں 14.16 ارب ڈالر تھیں

حالیہ دنوں میں حکومتی عہدے دار درآمدات اور برآمدات کی درمیانی خلیج ( تجارتی خسارے ) میں کمی کو اہم کامیابی قرار دہے رہے ہیں مگر خام مال کی درآمد میں کمی آنے والے مہینوں میں صنعتی پیداوار میں کمی کے خدشات کو بھی جنم دے رہی ہے۔

گزشتہ روز ایک نیوز کانفرنس میں سوال کے جواب میں مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ان کے پاس درست اعدادوشمار تو موجود نہیں تاہم خام مال کی درآمد میں کمی آرہی ہے جس کے لیے وہ کسی حد تک فکرمند بھی ہیں۔ انھوں نے تسلیم کیا کہ خام مال کی درآمد میں کمی ملکی معیشت کے لیے کوئی اچھی بات نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ خام مال کی محدود ہوتی درآمدات کے پس پردہ کئی وجوہ ہیں جن میں سب سے اہم آٹو سیکٹر کی پیداوار ہے۔ مشیر تجارت نے کہا کہ وزارت تجارت، تجارتی خسارہ کم کرنے پر توجہ دے رہی ہی اور موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں یہ 35 فیصد تک کم ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں