عاطف اسلم کی آواز میں ’’وہی خدا ہے‘‘ بھارت میں بھی مقبول

سرحدوں کی بندش کے باوجود بھارتی خود کو عاطف اسلم کی آواز سننے سے روک نہیں پارہے


زنیرہ ضیاء October 16, 2019
پاکستان نے دنیا کو عظیم گلوکار دیئے ہیں، بھارتی صارف فوٹوفائل

KARACHI: عاطف اسلم نے اپنی سریلی اور خوبصورت آواز میں حمد ''وہی خدا ہے'' پڑھ کر نہ صرف پاکستانیوں کے دل جیتے بلکہ بھارتیوں کو بھی دیوانہ بنادیا اور بھارتی اتنی خوبصورت حمد پڑھنے پر عاطف اسلم کی تعریفیں کرتے نہیں تھک رہے۔

عاطف اسلم نے کوک اسٹوڈیوسیزن 12 کا آغاز حمد باری تعالیٰ ''وہی خدا ہے'' پڑھ کر کیا اور اتنے بہترین انداز میں خدا کی تعریف بیان کی کہ نہ صرف پاکستان کے بلکہ سرحد پارلوگوں کے بھی دل جیت لیے اور بھارتی بھی کہنے پر مجبور ہوگئے کہ چاہے آواز پاکستان کی ہو یا ہندوستان اس سے احساس ہوتا ہے کہ ہم ابھی بھی انسان ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عاطف اسلم کی آواز میں اتنی خوبصورت حمد سن کر رونگٹے کھڑے ہوگئے

عاطف اسلم کو سوشل میڈیا (ٹوئٹراور یوٹیوب) پر حمد باری تعالیٰ پڑھنے پرجہاں پاکستانی اور دنیا بھر سے مداح سراہ رہے ہیں وہیں لاتعداد کمنٹس اور تبصرے بھارتیوں کے بھی ہیں جو سرحدوں کی بندش کے باوجود خود کو عاطف اسلم کی آواز سننے سے روک نہیں پارہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں ''حمد'' سوشل میڈیا پر مقبول

بھارت کے شہر احمد آباد سےٹائیگر شروف نامی صارف حمد سن کر نہایت جذبات ہوگئے اور عاطف اسلم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا بھائی سچی رلا دیا آپ نے، بہت خوبصورت۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے عاطف اسلم سے درخواست کرتے ہوئے لکھا مہربانی کرکے ایسے ہی گاتے رہیں اور جلد ہی بالی ووڈ کے لیے گانے گانا بھی شروع کریں ہم آپ کو بہت یاد کرتے ہیں۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: سمجھ نہیں آتا کہ اتنی نعمتوں پررب کا شکرکیسے کروں


https://twitter.com/_Maasumladka/status/1182690892093640704



اشوکھان کا تعلق بھارت کے شہر اندور سے ہے اور انہوں نےعاطف اسلم کی آواز میں حمد سن کر نہایت جذباتی لہجے میں کہا بے شک ہم آپ کی گائیکی سے بہت پیارکرتے ہیں۔ عاطف سر خدا آپ کی عمر دراز فرمائے آپ کا مداح بھارت سے۔

https://twitter.com/safazim/status/1182695680357339136

صفدر آدیز کا تعلق جمشید پور انڈیا سے ہے انہوں نے ٹوئٹر پر عاطف اسلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا واہ عاطف بھائی کمال کردیا۔

https://twitter.com/BeingAshifHaque/status/1182692663100755968

بھارتی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والے اشفاق حق نے عاطف اسلم کی تعریف کی۔



صرف ٹوئٹر پر نہیں بلکہ یوٹیوب پر بھی عاطف اسلم کو بھارتیوں سے بے حد محبت ملی۔ جتیندر ٹھاکر نامی صارف نے لکھا وہ جات(ذات) اللہ ہے جس کو بات اچھی لگی لائک ضرور کرے۔ ناش نسیم نامی صارف نے ہندی میں نہایت خوبصورت بات لکھی''چاہے خوبصورت آواز ہندوستان کی ہو یا پاکستان کی، اس سے احساس ہوتا ہے کہ ہم ابھی بھی انسان ہیں۔ کاش یہ نفرت ختم ہوجائے، آمین۔

دلیپ کمارسنگھ نے لکھا کس کس کو یہ حمد سن کر سکون ملتا ہے۔ ہرپریت سنگھ نامی صارف نے بھارتی پنجاب سے عاطف اسلم کو محبتوں سے نوازا۔ اس کے علاوہ پون گوداکیا نامی صارف نے لکھا پاکستان نے دنیا کو عظیم گلوکار دیئے ہیں۔ عاطف اسلم کے لیے بھارت سے بہت سارا پیار۔

https://twitter.com/its_vanshu/status/1182690816801660929

بھارتی شہر اجمیر سے وانشیکا نے لکھا عاطف اسلم بہت اچھا گایا جیسا کہ آپ ہمیشہ اچھا گاتے ہیں۔



گورکھ پور بھارت سے نیمیش گپتا نے عاطف اسلم کی آواز کو سراہتے ہوئے لکھا ''وہی خدا ہے''زبردست۔



بھارت کے شہر کولکتہ سے تعلق رکھنے والی ساگریکا نے بھی عاطف اسلم کی آواز کو سراہا۔



محمد تحسین شکیل نے لکھا آپ کی آواز میں جادو ہے۔

https://twitter.com/md_sagar_sheikh/status/1182695169013043203

صرف بھارت سے نہیں بلکہ لوگوں نے بنگلہ دیش سے بھی عاطف اسلم کے لیے محبت بھرے پیغامات بھیجے ہیں۔ ساگر شیخ نامی صارف نے لکھا عاطف سر ڈھیرسارا پیار بنگلہ دیش سے میں آپ کا بہت بڑا مداح ہوں۔ ماشااللہ

https://twitter.com/md_sagar_sheikh/status/1182694995029118976

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں