برطانوی شہزادہ ولیم نے حسن علی کو چھکا جڑدیا

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس امپائر بن گئے


Mian Asghar Saleemi/ October 17, 2019
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس امپائر بن گئے- فوٹو: اصغر سلیمی

برطانوی شہزادہ ولیم نے حسن علی کو چھکا جڑدیا جب کہ قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔

برطانوی شاہی جوڑے کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور آمد کے موقع پرکرکٹ میچ کا انعقاد بھی کیا گیا، اس میچ میں امپائرنگ کے فرائض سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے انجام دیئے، حسن علی کی ایک گیند پر برطانوی شہزادہ ولیم نے چھکا لگایا ، ایک گیند پر حسن علی نے برطانوی شہزادے کو آﺅٹ کیا لیکن امپائر وقار یونس نے اس گیند کو نو بال قرار دے دیا۔



قبل ازیں برطانوی شاہی جوڑے نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی اور سکول کے بچوں نے ان کا استقبال کیا۔برطانوی شاہی جوڑے کی کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کروائی گئی،کھلاڑیوںحسن علی،اظہرعلی ،شاہین آفریدی ،ثنامیر،عروج فاطمہ اور عائشہ ظفرشامل تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں