مریم عزیری شوٹنگ ادھوری چھوڑکر جرمنی چلی گئیں

نفسیاتی بیماری کا شکار اداکارہ کا ’’میرا سلطان‘‘ میں کام کرنے کے لیے ترکی جانے سے انکار


Express Report October 11, 2013
آخری 4اقساط دوسری اداکارہ کریگی، بوائے فرینڈ کے رویئے سے دلبرداشتہ ہوں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ڈرامہ میراسلطان میں''حورم'' کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والی ترک اداکارہ مریم عزیری ڈرامے کی شوٹنگ ادھوری چھوڑ کر جرمنی چلی گئی ہیں۔

ترکی کے ایک میگزین حریت کو دیے گئے انٹرویو میں مریم عزیری کا کہنا ہے کہ وہ نفسیاتی بیماری ''برن آئوٹ سنڈروم'' کا شکار ہوگئی تھیں اور آخری 4قسطوں میں ان کی جگہ دوسری اداکارہ حورم کا کردار ادا کرے گی۔



مریم نے کہا کہ وہ دوبارہ حورم کا کردارکرنے کے لیے ترکی واپس نہیں جائیں گی، وہ اپنے بوائے فرینڈکین ایٹس کے رویے سے بھی دلبرداشتہ ہیں جو ان کی محبت کی نشانی کو دنیا میں آنے سے پہلے مار دینا چاہتا ہے۔ مریم عزیری کا کہناتھا کہ وہ غیر شادی شدہ ہیں البتہ وہ کین ایٹس کے بچے کی ماں بننے والی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں