وزیر اعظم امور نوجوانان پروگرام کے تحت 500 مدارس میں جدید لیبارٹریاں بنانے کا منصوبہ

جدید لیباریٹریوں کے قیام کی منصوبہ بندی آئی ٹی کی بڑھتی طلب اور اس کے موثر استعمال کے پیش نظر کی گئی ہے


APP October 21, 2019
وزیر اعظم امور نوجوانان پروگرام کے تحت 500 مدارس میں جدید لیبارٹریاں بنانے کا منصوبہ فوٹو: فائل

وزیراعظم کے امور نوجوانان پروگرام نے ملک بھر کے دینی مدارس کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کیلیے500 مدارس میں جدید لیبارٹریاں قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

جدید لیباریٹریوں کے قیام کی منصوبہ بندی آئی ٹی کی بڑھتی طلب اور بہتر و معیاری تعلیم میں اس ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کے پیش نظر کی گئی ہے۔

پروگرام کے حکام نے بتایا کہ بیشتر مدارس کو رسمی تعلیمی پروگراموں کی جانب لے جایا گیا ہے تاکہ مذہبی علوم کے ساتھ ساتھ ان طلبہ کو بنیادی رسمی علوم سے بھی آراستہ کیا جا سکے،اس ضمن مین طلبا کو تربیت بھی دی جائیگی تاکہ وہ مختلف سافٹ ویئرز اور ایپلی کیشنز کو بروئے کا ر لا سکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں