گھارو قومی شاہراہ پر گاڑیاں لوٹنے والے2ڈاکو مقابلے میں ہلاک

لوٹ مار کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کردی، ڈاکوؤں کی ہلاکت پر شہریوں کا اظہار مسرت


Express News Desk/Nama Nigar October 12, 2013
پولیس کے مطابق ملزمان نیشنل ہائی وے پر لوٹ مار کی درجنوں وارداتیں میں ملوث تھے۔۔فوٹو : فائل

ISLAMABAD: گھارو میں پولیس و ڈاکوؤں میں مقابلہ، 2 مبینہ ڈاکو ہلاک، ایک زخمی حالت میں فرار۔

نیشنل ہائی وے پر ڈاکوؤں کی جانب سے لوٹ مار کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے،پولیس کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو علی الصبح گھارو کے قریب گلستان پارک کے مقام پر قومی شاہراہ پر پولیس و ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں 2 مبینہ ڈاکو سکندر شورو اور غلام نبی پالاری ہلاک ہوگئے جبکہ شکور خاصخیلی زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔ ایس ایچ او گھارو گلزار آرائیں نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ جمعہ کی صبح ہمیں نیشنل ہائی وے پر گاڑیوں سے لوٹ مار کی اطلاع ملی۔



جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ میں 2 ڈاکو سکندر شورو اور غلام نبی پالاری ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک ڈاکو شکور خاصخیلی زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نیشنل ہای وے پر لوٹ مار کی درجنوں وارداتیں میں ملوث تھے۔ گھارو پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والی ایک عدد موٹر سائیکل، رپیٹر اور ٹی ٹی پستول برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

ڈاکوؤں کے سرغنہ کی مقابلے میں ہلاکت کے بعد ٹھٹھہ کے تاجروں اور شہریوں میں خوش کی لہر دوڑ گئی اور انھوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں۔ ایس ایس پی ٹھٹھہ حسیب افضل بیگ اور سی آئی اے انچارج آفتاب جاگیرانی کے حق میں نعرے لگائے۔ اس موقع پر تاجر برادری نے پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ٹھٹھہ میں ڈاکوؤں کی ہلاکت اور 392 روپوش اور کرمنل افراد کی گرفتاری بڑا کارنامہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں