میانوالی ٹرالر سے ٹکرا کر ایمبولینس میں آگ لگ گئی 9 جاں بحق

ایمبولینس بھکر سے راولپنڈی جا رہی تھی جاں بحق افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں


APP October 22, 2019
ٹکر کے بعد ایمبو لینس کا گیس سلنڈر پھٹ گیا، مریضہ سمیت تمام افراد زندہ جل گئے فوٹو: فائل

میانوا لی مظفر گڑھ رو ڈ پر ہیڈ پکہ کے مقا م پر ایمبو لینس ٹرالر سے جا ٹکرائی ایمبو لینس کو آگ لگنے سے 9 افراد جل کر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو نے مو قع پر پہنچ کر آگ پر قا بو پا نے کے بعد تما م افراد کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتا ل میا نوالی منتقل کیں، پولیس ذرائع کے مطابق ایمبولینس بھکر سے میانوالی جا رہی تھی کہ کندیاں کے قریب ایمبولینس سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی، پرا ئیویٹ ایمبولینس میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس میں دو بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 9 افرا د جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والے افراد میں مر یضہ تاہو بی بی عمر 80 سال، محمد نوید ولد اللہ بخش عمر 40 سال، محمد ندیم ولد اللہ بخش عمر 35 سال، مریداں بی بی عمر 50 سال، صباح بی بی عمر 22 سالہ، جویریہ بی بی عمر 18 سال، انشال عمر3 سال، ایک سالہ بچہ، ڈرائیور غلام حسین شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں