نواز شریف ملک اتفاق فاؤنڈری کی طرح چلارہے ہیں خورشید شاہ

ملک فاؤنڈری نہیں کہ صرف کمایا جائے، طالبان سے مذاکرات ہمارا نہیں حکومت کا کام ہے،اپوزیشن لیڈر


چیئرمین نیب پر تحریک انصاف کا احتجاج غلط ہے، متحدہ آپریشن چاہتی تھی، اب تحفظات کیوں ہیں؟۔ فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ ملک اتفاق فاؤنڈری نہیں کہ صرف کمایا جائے۔

نوازشریف ملک کواتفاق فائونڈری کی طرح چلارہے ہیں، ان میں آج بھی ضیاء الحق زندہ ہے۔ طالبان سے مذاکرات کرناحکومت کاکام ہے اپوزیشن کا نہیں۔ کراچی میں ٹارگٹڈآپریشن ایم کیوایم کامطالبہ تھا، اب تحفظات کیوں ہیں؟۔



ہفتے کولاہورمیں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر اشرف خان سوہنا کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات، بجلی اورڈالرکی قیمت بڑھنے سے مہنگائی کی دوگنا ہوگئی ہے،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کریں گے ۔ ٹیکسوں میں اضافہ جگا ٹیکس لینے کے مترادف ہے، پیپلزپارٹی غریبوں کے حقوق کا ہر صورت میں تحفظ کرے گی اور بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کے نام پرتحریک انصاف کااحتجاج مناسب نہیں، شاہ محمودقریشی سے2مرتبہ نام دینے کوکہا لیکن کوئی جواب نہیں مل جبکہ عمران خان پارلیمنٹ آتے ہی نہیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔