بھارتی کوسٹ گارڈز نے ہتھیاروں سے لیس امریکی بحری جہاز قبضے میں لے لیا

بھارتی کوسٹ گارڈز نے بحری جہاز کو جمعے کے روز قبضے میں لیا تھا جب وہ بغیر اجازت کے بھارتی سمندری حدود میں داخل ہوا


Reuters October 13, 2013
بحری جہاز کو اس وقت تک روکے رکھا جائے گا جب تک جہاز پر موجود عملہ ضروری دستاویزات جمع نہیں کرا دیتا، بھارتی کوسٹ گارڈز

بھارتی کوسٹ گارڈز نے ریاست تامل ناڈو کی سمندری حدود میں ہتھیاروں سے لیس امریکی بحری جہاز قبضے میں لے لیا ہے۔

بھارتی کوسٹ گارڈز نے بحری جہاز کو جمعے کے روز قبضے میں لیا تھا جب وہ بغیر اجازت کے بھارتی سمندری حدود میں داخل ہوا اور جہاز کے عملے سے جب اسلحہ لے کر چلنے کے لئے ضروری اجازت نامہ طلب کیا گیا تو عملہ وہ بھی جمع نہیں کرا سکا، کوسٹ گارڈ حکام نے کہا کہ بحری جہاز کو اس وقت تک روکے رکھا جائے گا جب تک جہاز پر موجود عملہ ضروری دستاویزات جمع نہیں کرا دیتا۔

جہاز میں عملے کے 10 افراد اور 25 سیکیورٹی گارڈز موجود ہیں جن کا تعلق برطانیہ، اسٹونیا، بھارت اور یوکرائن سے ہے۔ سی مین نامی یہ بحری جہاز ایک امریکی کمپنی کے زیراستعمال ہے۔ جہاز پر موجود عملے کا کہنا ہے کہ وہ بحری قزاقوں سے بچنے کے لئے بھارتی سمندری حدود میں داخل ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں