مہنگائی کی لہر ادائیگیوں کے بحران کاشاخسانہ

روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے مالی سال 2019-20 میں مہنگائی دوہندسوں پر پہنچ گئی


Express Tribune Report October 28, 2019
روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے مالی سال 2019-20 میں مہنگائی دوہندسوں پر پہنچ گئی۔ فوٹو:فائل

روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے مالی سال 2019-20 میں مہنگائی دوہندسوں پر پہنچ گئی ہے۔

کروڈ آئل کی قیمت بڑھنے سے2008سے 2012کے دوران ملکی معیشت کواسی طرح مہنگائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بالکل اسی طرح کی صورتحال 2002سے2007کے دوران آئی جب ادائیگیوں کا توازن بگڑنے سے اسٹیٹ بینک کو روپے کی قدر میں کمی کرناپڑی تھی۔

مہنگائی کی موجودہ لہر2013سے 2017کے دوران ادائیگیوں کے بحران کا شاخسانہ ہے۔ پاکستان کا پٹرولیم درآمدات پر شدید ترین انحصار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں