مولانا فضل الرحمن کی جان کو خطرہ لاحق تھریٹ الرٹ جاری

غیرملکی ایجنیسوں سمیت کالعدم تنظیمیں مولانا اور آزادی مارچ پر حملہ کرکے امن کی صورتحال خراب کرنا چاہتی ہیں


غیرملکی ایجنیسوں سمیت کالعدم تنظیمیں مولانا اور آزادی مارچ پر حملہ کرکے امن کی صورتحال خراب کرنا چاہتی ہیں (فوٹو: فائل)

پنجاب حکومت نے مولانا فضل الرحمن پر دہشت گردانہ حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرملکی ایجنیسوں سمیت کالعدم تنظیمیں مولانا اور آزادی مارچ پر حملہ کرکے امن کی صورتحال خراب کرنا چاہتی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے ایک تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جان کو خطرہ لاحق ہے اور ان پر دہشت گردانہ حملے کا خدشہ ہے جس کے لیے سیکیورٹی اداروں اور خود مولانا فضل الرحمن کو احتیاط کی ضرورت ہے۔

تھریٹ الرٹ کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آزادی مارچ کے دوران جے یو آئی کے قائد پر حملہ ہوسکتا ہے، غیرملکی ایجنیسوں سمیت کالعدم تنظیمیں مولانا اور آزادی مارچ پر حملہ کرکے امن و امان کی صورتحال خراب کرنا چاہتی ہیں، دہشت گردی کے لیے ٹارگٹ کلرز گروپس بھی متحرک ہیں۔

دریں اثنا محکمہ داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے حکومت کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں