کلبھوشن مقدمے کی رپورٹ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو پیش

ویاناکنوشن کے آرٹیکل 36 کے مطابق قونصلررسائی کے حقوق کی خلاف ورزی کی گئی، رپورٹ


حسنات ملک November 01, 2019
ویاناکنوشن کے آرٹیکل 36 کے مطابق قونصلررسائی کے حقوق کی خلاف ورزی کی گئی، رپورٹ۔ (فوٹو: فائل)

عالمی عدالت انصاف کے جج عبدالقوی یوسف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادوکے مقدمے کی رپورٹ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوپیش کردی۔

جج عبدالقوی یوسف کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو بھارتی جاسوس کلبھوشن یادوکے مقدمے کی رپورٹ پیش کی گئی ہے، جس میں بیان کیاگیا ہے کہ پاکستان نے یکم اگست کوتوثیق کی تھی کہ وہ 17جولائی کے فیصلے پرمکمل عملدرآمدکرے گا تاہم ویاناکنوشن کے آرٹیکل 36 کے مطابق قونصلررسائی کے حقوق کی خلاف ورزی کی گئی۔

عالمی قوانین کے ماہرکاکہناہے اگرپاکستان فیصلے پرعملدرآمدنہیں کرتا تو سلامتی کونسل قرارداد منظور کرسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں