ٹی 20 کرکٹ پاکستان کی نمبر ون پوزیشن پر خطرات منڈلانے لگے

اگر تینوں میچز میں پاکستان کو مات ہوئی تو کینگروز 269 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہو جائیں گے۔


Numainda Khususi November 03, 2019
اگر تینوں میچز میں پاکستان کو مات ہوئی تو کینگروز 269 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہو جائیں گے۔ فوٹو: فائل

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کی نمبر ون پوزیشن پر خطرات منڈلانے لگے۔

آسٹریلوی ٹیم سیریز کے تینوں میچز جیت کر مہمانوں کی جگہ سنبھال سکتی ہے، گرین شرٹس اس وقت 274 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، آسٹریلیا (262) کا نمبر چوتھا ہے،البتہ اگر تینوں میچز میں پاکستان کو مات ہوئی تو کینگروز 269 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہو جائیں گے، یوں بابر الیون کو268 پوائنٹس کی وجہ سے دوسرے درجے پر جانا پڑ جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں