کور کمیٹی دھرنے میں شرکت کا فیصلہ کرسکتی ہے بلاول

حکومت عوام نہیں کسی اور کی خواہش پر بنی ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی     


ویب ڈیسک November 03, 2019
حکومت عوام نہیں کسی اور کی خواہش پر بنی ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی     

KARACHI: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پہلے دن سے ہمارا موقف ہے دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے لیکن کور کمیٹی دھرنے میں شرکت کا فیصلہ کرسکتی ہے۔

بہاولپور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت ہر محاذ پر فیل ہو رہی ہے، عوام کہہ رہے ہیں ناکام حکومت کا بوجھ ہم کیوں اٹھائیں اور فضل الرحمان نے نہیں کہا کہ وہ خود وزیراعظم ہاؤس جا کرانہیں گھسیٹیں گے بلکہ مولانا نے کہا لوگوں کے یہ جذبات ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پہلے دن سے ہمارا موقف ہے کہ دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے البتہ کورکمیٹی نے کہا تو پیپلزپارٹی بھی دھرنے میں حصہ لے گی۔

سانحہ تیزگام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ یہ بہت بڑا حادثہ ہے، عمران خان حادثات پر استعفوں کی بات کیا کرتے تھے، امید ہے وزیراعظم اپنے وعدے کو پورا کریں گے اور شیخ رشید کے دور میں ریلوے میں سب سے زیادہ حادثے ہوئے، وزیر ریلوے کو فی الفور استعفیٰ دینا چاہیے جب کہ حادثے کی تحقیقات ہونی چاہیں، امید ہے حکومت متاثرین کے مطالبات کو پورا کرے گی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کشمیر پر تاریخی حملہ ہوا ہے، عوام سمجھ رہے ہیں کشمیر پر سودا ہو گیا ہے، حکومت کو اپنی پالیسی واضح کرنی چاہیے، حکومت کو اپنی خارجہ پالیسی پر غور کرنا چاہیے، وزیراعظم کشمیریوں کے وکیل کا دعوی کرتے ہیں اور کرتار پور راہداری بھی کھول رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔