آسٹریلیا کی باؤنسی وکٹوں پر بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کرونگا اسد شفیق

کوشش ہوگی کہ قوم کی توقعات پر پورا اتروں، اسد شفیق


Zubair Nazeer Khan November 03, 2019
کوشش ہوگی کہ قوم کی توقعات پر پورا اتروں، اسد شفیق، فوٹو: پی سی بی

آسڑیلیا کے خلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرکٹرز اسد شفیق، شان مسعود اور کاشف بھٹی نےاوپن میڈیا سٹیشن میں نیشنل اسٹیڈیم میں شرکت کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئےاسد شفیق نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا میں کامیابی کیلئے بہت پرامید ہیں، ذاتی طور پر کوشش ہوگی کہ پاکستان کے لیے بہترین کارکردگی پیش کرو ں،آسٹریلیا کی باؤنسی اور تیز وکٹوں پر بہتر سے بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا،کوشش ہوگی کہ قوم کی توقعات پر پورا اتروں۔

اسد شفیق نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا کے لیے خصوصی تیاری کی ہے،ڈومیسٹک سیزن میں شرکت سود مند رہی،ٹیم کا کمبی نیشن بہت اچھا ہے،سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ ابھرتے ہوئے کرکٹرز بھی شامل ہیں،مصباح الحق پاکستان کے نمبر ون بیٹسمین اور بہترین کپتان رہے،مصباح الحق کی موجودگی بہت فائدہ دے گی۔

شان مسعود نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیم میں شرکت پر بہت مسرور ہوں ہوں، ڈومیسٹک سیزن میں بھرپور پریکٹس کی، اپنی فزیکل فٹنس پر بھی خصوصی کام کیا ہے،خود سے وابستہ امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا،کوشش ہوگی کہ آسٹریلیا کی تیز اور باؤنسی وکٹوں پر بہتر پرفارم کروں،مصباح الحق کی موجودگی بہت مددگار ثابت ہوگی،مصباح الحق کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی کھیلتا رہا۔

کاشف بھٹی نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں شمولیت پر بہت خوش ہوں،تسلسل سے ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کر رہا تھا،بولنگ کے شعبے میں مسلسل محنت کی،امید تھی کہ محنت کا صلہ ملے گا،کوشش ہوگی کہ آسٹریلیا کی تیز بیٹوں پر اپنی بہترین کارکردگی پیش کروں،بولنگ کوچ وقار یونس نے بہت مدد کی ہے،سندھ کے علاقے نوابشاہ سے تعلق پر بھی فخر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں