’’میری بات ریکارڈ کرلیں نوازشریف کی زندگی خطرے میں ہے‘‘

منیراحمد منیرکی نئی کتاب’’کیاکیا نہ دیکھا‘‘میں سابق آئی جی حاجی حبیب الرحمن کے انکشافات


Monitoring Desk November 04, 2019
ضیاء نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا، قومی اتحاد تحریک، بھٹوکی پھانسی میں اسرائیل کا ہاتھ تھا۔

یہ بات ٹیپ کرلیں،نواز شریف کی زندگی خطرے میں ہے، نوازشریف کے جدہ جانے کیلیے جنرل مشرف کیساتھ ہونیوالے مذاکرات میں مجید نظامی اورمیں شامل تھے۔

سابق ڈائریکٹر انٹیلی جنس وسابق آئی جی پولیس سندھ و پنجاب حاجی حبیب الرحمن نے ایڈیٹرآتش فشاں منیر احمد منیر سے ایک طویل ترین انٹرویو میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے جسے''کیا کیا نہ دیکھا''کے نام سے کتابی صورت میں مکتبہ آتش فشاں، 78ستلج بلاک، علامہ اقبال ٹاؤن لاہور، فون نمبر 0333-4332920 نے شائع کیا ہے۔

حاجی حبیب الرحمن نے کہا نواب صادق حسین قریشی کو اپنے ساتھ ملانے کے لیے نواز شریف نے اسکے نام 35کنال اراضی لگانے کی سفارش کردی۔ بے نظیرکیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کے موقع پرکمانڈر عارف آصف زرداری کے پاس پرائم منسٹر ہاؤس گیا تو وہاں ہر بیگ میں ایک کروڑ روپیہ تھا۔

مرتضیٰ بھٹو نے آصف زرداری کی ایک مونچھ کٹوا دی، دوسری انہوںنے خودمنڈوا دی، وزیراعظم بینظیرنے زرداری سے کہا اسے پھینٹی شینٹی لگوائیں، اسے اتنا نہیں پتا تھاکہ اسے قتل ہی کردیںگے، شعیب سڈل کوبینظیرکے آرڈرتھے کہ 70کلفٹن کے اندر نہیں، باہر جوکرنا ہے کر لو۔ نواز شریف کے جدہ جانے کے لیے جنرل مشرف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں مجید نظامی اور میں شامل تھے۔ یہ بات ٹیپ کرلیں میاں نواز شریف کی زندگی خطرے میں ہے۔ جب جنرل ضیا نے مارشل لا لگایا وہ آئی جی سندھ تھے۔

بھیس بدل کر بھٹو صاحب سے ملاقات کی اورکہاآپ کی زندگی خطرے میں ہے، ملک سے چلے جائیں لیکن بھٹو صاحب نے انکارکردیا۔ بھٹوصاحب نے بلوچستان میں خود ہی دھماکے کرائے اوراس بہانے نیپ پر پابندی لگا دی۔ عثمان فاروقی ہرمہینے زرداری کو ایک کروڑ روپیہ دیتا تھا۔ انورسیف اللہ ہیروئن اسمگلنگ میں پکڑاگیا توغلام اسحق خاں اورکلثوم سیف اللہ اسے چھڑانے کے لیے امریکا پہنچ گئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں