شیخ رشید کی نفرت سے نہیں محبت سے ڈر لگتا ہے وینا

شیخ صاحب خاندانی عورتوں سے نفرت کرتے اور بازار حسن کے دلدادہ ہیں، وینا


وینا پاکستان کی بدنامی کا باعث بنیں ان سے نفرت کرتا ہوں، شیخ رشید کی میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

سیکنڈل کوئن وینا ملک نے کہا ہے کہ شیخ رشیدکی نفرت سے نہیں محبت سے ڈر لگتا ہے۔

شیخ رشید خاندانی عورتوں سے نفرت کرتے ہیں' وہ بازارحسن کی عورتوں کے دلدادہ رہے ہیںجب کہ عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اداکارہ وینا ملک پاکستان کی بدنامی کا باعث بنیں اور وہ ان سے نفرت کرتے ہیں۔ اپنے ایک انٹر ویومیں وینا ملک نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں جھوٹ بولنے والی لڑکی ہوں' شیخ رشید نے کافی کی آفر تب کی جب میں ایک مزاحیہ پروگرام میں کام کر رہی تھی' نہیں معلوم اب شیخ رشید اپنی آفر سے انکار کیوں کر رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں کروں گی جس سے پاکستان کی ساکھ متاثر ہو' میرا تعلق مسلمان خاندان سے اور مسلمان ہونے کے ناطے ایک مسلمان لڑکے سے ہی شادی کروں گی۔



انھوں نے کہا کہ وہ 2015 میں شادی کرلیں گی' شادی کے جواب میں ہندو اداکار اشمیت پٹیل سے معاشقے کے سوال پر وینا ملک نے کہاکہ وہ ان کا ماضی تھا لہٰذا وہ اب اس پر بات نہیں کرنا چاہتی۔ادھر ایک انٹرویوکے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اداکارہ وینا ملک کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ انھوں نے وینا کو کافی کی آفر کی تھی۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ وینا ملک پاکستان کی بدنامی کا باعث بنیں اور وہ وینا ملک سے نفرت کرتے ہیں۔انھوںنے کہاکہ جوڑے آسمان پر بنتے ہیں اگر شادی کر لیتا تو آج بھی نیب کی گرفت میں ہوتا۔ 8 بار وزارت کا عہدہ سنبھال چکا ہوں لیکن یہ حقیقت ہے کہ اتنا سکون وزارتوں کے دورمیں نہیں ملا جتنا آج سکون ہے۔ خوش قسمت انسان ہوں کہ میں نے خانہ کعبہ کی چھت پر نماز پڑھنے کا شرف حاصل کیا ہے اپنی اوقات کو نہیں بھولا میں سیاست میں انے سے پہلے کتابیں فروخت کرتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔