لاہور میں سیکڑوں غیر رجسٹرڈ صنعتی و کمرشل کنکشن منقطع

غیر رجسٹرڈ صنعتی و کمرشل صارفین کے کنکشن منقطع کرنے کیلئے ایف بی آر سے مکمل تعاون کر رہے ہیں، لیسکو چیف


عامر نوید چوہدری November 05, 2019
ایف بی آر نے غیر رجسٹرڈ 57 ہزار 700 انڈسٹریل و کمرشل کنکشن ہولڈرز کو نوٹسز جاری کئے تھے۔ فوٹو: فائل

ایف بی آر نے لیسکو کے اشتراک سے 750 انڈسٹریل و کمرشل کنکشن منقطع کردیئے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے لیسکو کے تعاون سے غیر رجسٹرڈ صنعتی و کمرشل کنکشن منقطع کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ ایف بی آر نے لیسکو کے اشتراک سے 750 انڈسٹریل و کمرشل کنکشن منقطع کیے۔ اس مہم کے دوران 200 نئے انڈسٹریل و کمرشل کنکشن ہولڈرز ایف بی آر میں رجسٹرڈ ہوگئے۔

ایف بی آر نے غیررجسٹرڈ 57 ہزار 700 انڈسٹریل و کمرشل کنکشن ہولڈرز کو نوٹسز جاری کئے تھے۔ 15 ہزار کمرشل کنکشن اور 42 ہزار 700 انڈسٹریل کنکشن ہولڈر صارفین غیر رجسٹرڈ تھے۔ ایف بی آر نے غیر رجسٹرڈ صارفین کو متعدد بار نوٹسز جاری کئے تھے۔ اب مرحلہ وار غیر رجسٹرڈ صارفین کے کنکشن منقطع کئے جائیں گے۔

اس حوالے سے لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ نے'ایکسپریس' سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر رجسٹرڈ صنعتی و کمرشل صارفین کے کنکشن منقطع کرنے کیلئے ایف بی آر حکام سے مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ لیسکو کے تمام سپریٹنڈنٹ انجینئرز کو ہدایات جاری کردی ہے کہ غیر رجسٹرڈ صنعتی و کمرشل صارفین کے کنکشن منقطع کرنے کی مہم کو مزید تیز کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں