آصف علی زرداری کا علاج ذاتی خرچ پر مرضی کے ڈاکٹروں سے کرانے کی درخواست

پیپلز پارٹی نے درخواست میں سابق صدر کے علاج کے لیے 5 ڈاکٹروں کے نام بھی بھیجے ہیں


عمران اصغر November 06, 2019
سابق صدر کو بروقت طبی امداد نہ ملی تو ناقابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے،درخواست فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق صدر آصف علی زرداری کا علاج ذاتی خرچ پر مرضی کے ڈاکٹروں سے کرانے کے لیے اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ سے تحریری درخواست کردی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے راولپنڈی اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو تحریری درخواست دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری شدید بیمار ہیں، سرکاری میڈیکل بورڈ کے مطابق سابق صدر کو بروقت طبی امداد نہ ملی تو ناقابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے، میڈیکل بورڈ کی ہدایت پر آصف علی زرداری کو پمز اسپتال میں رکھا گیا ہے جب کہ آصف علی زرداری اپنے ذاتی خرچ پر اپنی مرضی کے ڈاکٹروں سے علاج کرانا چاہتے ہیں، اس سے قبل بھی نیب کے کچھ قیدیوں کو ذاتی خرچ پر مرضی کے ڈاکٹروں سے علاج کرانے کی اجازت دی گی ہے۔

پیپلز پارٹی نے درخواست میں سابق صدر کے علاج کے لیے 5 ڈاکٹروں کے نام بھی بھیجے ہیں، جن میں ڈاکٹر عاصم حسین، ڈاکٹر رشید جمعہ، ڈاکٹر سلما مدھا، ماہر امراض قلب میجر جنرل ظفر اور ڈاکٹر توقیر شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں